پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک: زبیر نیازی انسداد دہشتگری کی عدالت میں پیش

Feb 23, 2023 | 10:16:AM

 (24 نیوز) پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کے معاملے میں پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی اور عباد فاروقی سمیت دیگر کارکنان کو انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبیر گل خان سماعت کریں گی۔ زبیر نیازی اور عباد فاروقی اور دیگر پر پولیس موبائل کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کارکنان کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔

مزیدخبریں