ڈالر مزید سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 97 پیسے سستا ہوکر 260 روپے 93 پیسے کا ہوگیا ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 261 روپے 90 پیسے تھا۔
ضرور پڑھیں :وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بڑا اعلان کر دیا
ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدات کی مد میں ڈالر کے انفلوز آنے سے روپے کی قدر میں بہتری ہوئی ہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ مین ڈالر 269 روپے پر برقراررہا ، یورو 282 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 318 روپے پر ہی برقرار رہا ۔ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 20 پیسے کم ہوکر 73 روپے 50 پیسے اور سعودی ریال 30 پیسے کمی کے بعد 71 روپے کا ہوگیا۔