پی ایس ایل 8: لاہور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہورپولیس نے پاکستان سپرلیگ کے 8 ویں ایڈیشن کیلئے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا۔
5 ہزار سے زائد اہلکار پی ایس ایل کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، ان میں 11 ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز اور 94 انسپکٹرز بھی شامل ہوں گے۔
ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اورشائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
PSL-viii.Lahore
— Commissioner Lahore Division (@commissionerlhr) February 22, 2023
Chaired a meeting to finalise security n other arrangements of matches in Qadafi stadium
Modern & fast mechanism will be installed for ticket checking to reduce waiting time
PSL is the Mega Event of Pakistan,we will make it a Cricket festival with best approach pic.twitter.com/wMLLkf56Nx
یہ بھی پڑھیے: لاہور میں مال روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ پر دفعہ 144 نافذ
ان کا کہنا تھا کہ ایلیٹ فورس کی 43، ڈولفن کی 107 اور پی آر یو کی 58 ٹیمیں پیٹرولنگ کریں گی جبکہ ائیرپورٹ اور اسٹیڈیم کے گردونواح سمیت مختلف مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے۔
اس کے علاوہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔