پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی قیادت، کارکنان آج گرفتاریاں دینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت اور کارکنان آج (بروز جمعرات 23 فروری کو) پشاور میں گرفتاریاں دینگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے لکھا ہے کہ جیل بھرو زندان بھرو تحریک کا دوسران دن آج پشاور کے نام کیا ہے، جہاں قیادت اور کارکنان ہتھکڑی کو چوم کر آزادیوں کا پیغام دیں گے۔
#جیل_بھرو__زندان_بھرو تحریک کا دوسرا دن آج پشاور کے نام،تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کی قیادت اور کارکنان آج پشاور میں گرفتاریاں دیں گے،ہتھکڑی کو چوم کر آزادیوں کا پیغام دیں گے، انشاللہْ لاہور کی طرح پشاور بھی انصاف کیلئے اور مہنگائ کے خلاف گرفتاریوں کی اس تحریک کیلئے باہر نکلے گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 23, 2023
فواد چودھری نے مزید لکھا کہ انشاءاللہ لاہور کی طرح پشاور بھی انصاف کیلئے اور مہنگائی کے خلاف گرفتاریوں کی اس تحریک کیلئے باہر نکلے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جیل بھرو تحریک کا آغاز کل (بروز بدھ 22 فروری) سے صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہو چکا ہے۔
تحریک کے پہلے روز پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، جنرل سیکریٹری اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں اور 80 سے زائد کارکنوں نے رضاکارانہ گرفتاریاں پیش کیں، گرفتاری دینے والے رہنماؤں اور کارکنان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پشاور میں ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے دفاتر کو گزشتہ روز ہنگامی بنیادوں پر کھولا گیا، جب کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔