(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل 8 کے ملتان میں آخری میچ کو یادگار قرار دے دیا۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ملتان کے تماشائیوں نے ایک بار پھر کرکٹ سے اپنی محبت کا حق ادا کردیا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے ملتان میں پانچویں اور آخری میچ میں ہوم ٹیم ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا سنسنی خیز مقابلہ ہمیشہ یاد رہے گا۔