سعودی عرب میں رمضان کا پہلا روزہ کب ہوگا؟

Feb 23, 2023 | 12:17:PM

(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں سال 2023 کے رمضان المبارک کا پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں فلکیات کے سابق پروفیسر اور موسمیات کی سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ المسند کے مطابق رواں برس ماہ مبارک کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ 2023 کو ہونے کا امکان ہے۔

ڈاکٹرعبداللہ المسند کا کہنا ہے  کہ اس مرتبہ شعبان 30 دن کا ہوگا.  چاند اور سورج کا ملاپ 29 شعبان یعنی 21 مارچ کی شام کو 8 بج کر 23 منٹ پر ہوگا، اسی لیے  رمضان کا پہلا روزہ 23مارچ کوہونے کا امکان ہے۔

 ضرور پڑھیں :سعودی ریاست کو قائم ہوئے 300 سال مکمل، دوسرے یوم تاسیس کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے بھی یہ ہی کہا تھا کہ رواں سال رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے جب کہ عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔

سعودی حکومت کے مطابق 21 مارچ کا سورج غروب ہونے پر رمضان کا چاند دیکھا جائے گا۔

مزیدخبریں