(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف آج سے سرگودھا کا دو روزہ دورہ کریں گی مریم نواز شریف آج سرگودھا میں تنظیمی کنونشن سے خطاب بھی کریں گی۔
مریم نواز شریف کی صدارت میں کل 24 فوری کو سرگودھا میں تنظیمی اجلاس ہوگا۔ جس میں میں پارٹی کے مقامی صدور اور جنرل سیکرٹری شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف آج سے سرگودھا کا دو روزہ دورہ کریں گی۔ مریم نواز شریف آج سرگودھا میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی۔
ضرور پڑھیں : پی ٹی آئی کی کراچی ضمنی انتخابات ملتوی کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست
بتایا گیا ہے کہ مریم نواز شریف کی صدارت میں کل 24 فروری کو سرگودھا میں تنظیمی اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں پارٹی کے مقامی صدور اور جنرل سیکرٹری شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز سوشل میڈیا، خواتین اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گی۔
یاد رہے کہ مریم نواز نے یکم فروری سے تنظیمی دوروں کا آغاز کیا تھا۔ وہ بہاولپور، ملتان، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژنز کا دورہ کر چکی ہیں۔