مشی خان کا کنگنا رناوت کے ٹوئٹ پر کرارا جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر کی جانب سے دیے گئے بیان کے بعد ان کی حمایت کرنے پر کھری کھری سنادیں۔
کنگنا نے جاوید اختر کے فیض احمد فیض فیسٹیول میں دیے گئے بیان کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے پاکستان کی مخالفت میں ایک طنزیہ ٹوئٹ کی تھی۔
جس کے بعد اب مشی خان نے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کنگنا کو مخاطب کرتے ہوئے جواب دیا کہ’ گھر میں گھس کر مارنے کی تو تمہاری اوقات نہیں ہے، جو تم اپنی ٹوئٹس میں اتنا کچھ لکھ رہی ہوتی ہو‘۔
مشی خان نے جاوید اختر سے متعلق اپنے بیان میں کنگنا کو واضح کیا کہ’ جہاں تک جاوید اختر کی بات ہے وہ ہمارے مہمان تھے، مہمان اگر گھر میں آئے تو ہم میں اتنی تمیز اور تہذیب ہے کہ ہم مہمانوں کے ساتھ وہ نہیں کرتے جو ایک مینٹل قسم کی عورت کرتی ہے اس لیے اپنی زبان کو لگام دے کر بات کیا کرو‘ ۔
View this post on Instagram
دوسری جانب ایک اور ویڈیو میں مشی خان نے جاوید اختر کے بیان پر انہیں بھی کھری کھری سناتے ہوئےکہا کہ ’ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ 3 دن انجوائے کرکے دودھ میں مکھی ڈال دیں گے، آپ ایک ادبی فیسٹیول میں آئے تھے، آپ کا کام اس فیسٹیول کے بارے میں بات کرنا تھا لیکن آپ نے واپس جاکر جو خوشامدی دکھائی یہ کہتے ہوئے کہ میری بات پر سب نے تالیاں بجائیں تو بتائیں کیا کرتے اسی وقت آپ کو تھپڑ مارتے؟‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ جاوید اختر نے فیض فیسٹیول کے دوران پاکستانیوں سے متعلق متنازع گفتگو کی تھی جس کے بعد سے جاوید اختر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں اور اب شوبز شخصیات کی جانب سے بھی ان کے بیان سے متعلق ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔