(ویب ڈیسک )ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے کیلیفورنیا میں انجینئرنگ ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کر دیا ۔
ایلون مسک نے کیلیفورنیا میں انجینئرنگ ہیڈ کوارٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کیا، الیکٹرک آٹو میکر نے ایلون مسک کے اس بیان کو ٹوئٹر اور یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کیا۔
ٹیسلا نے کیلیفورنیا میں کمپنی کے نئے گلوبل انجینئرنگ ہیڈکوارٹر کی جگہ کے لیے HP گیراج حاصل کر کے اسے بحال کر دیا ہے۔ یہ دراصل سیلیکون ویلی کی جائے پیدائش ہے جس کی تاریخی اہمیت دنیا میں ٹیکنالوجی کے اعتبار سے بہت اہم ہے۔
ضرور پڑھیں: جنوبی کوریا میں 6G نیٹ ورک پر کام شروع کر دیا گیا
ایلون مسک نے اپنی پریزنٹیشن کے دوران کہا کہ ہم یہاں ایک ناقابل یقین نتائج حاصل کر رہے ہیں، یہ HP سے Tesla تک ایک عمدہ قسم کی تبدیلی ہے۔ ہم واضح طور پر اس مشعل کو آگے لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔