اسرائیلی فوج کا غزہ کی پٹی پر حملہ، بزرگ شہری سمیت فلسطینی 11 شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں دہشت گردانہ کارروائی میں 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نابلس میں پرحملہ کرکے 11 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ شہید ہونے والوں میں 20 سالہ فلسطینی نوجوان اور 74 سالہ بزرگ بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری سے فلسطینیوں کے متعدد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی شہداء کے جنازے میں ہزاروں فلسطینوں نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکاء نے اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے اسرائیلی دہشتگردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
At least 10 Palestinians, including a 72-year-old man and a 14-year-old boy, were killed during an Israeli army raid in occupied West Bank pic.twitter.com/ffU95hMTSz
— TRT World (@trtworld) February 22, 2023
اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں میں 110 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوگئے۔ زخمیوں فلسطینوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔ فلسطینی حکام نے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ نابلس سمیت مقبوضہ مغربی کنارے کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی فورسز کی بمباری جاری ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی بستیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ ہر نئی بستی امن کی راہ میں ایک اور رکاوٹ ہے، اسرائیلی آباد کاری کی تمام سرگرمیاں عالمی قانون کے تحت غیرقانونی ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال کے ابتدائی 53 روز کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے بچوں سمیت 56 فلسطینی شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے، سرکاری ذرائع کے مطابق اس عرصے کے دوران 1 اسرائیلی پولیس افسر، 9 شہری اور 1 یوکرینی شہری بھی مارا گیا۔