(24 نیوز )سابق وزیر خوراک پنجاب حسنین بہادر دریشک کے خلاف اینٹی کرپشن ونگ نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے سینئر پی ٹی آئی رہنما حسنین بہادر دریشک کیخلاف کمیشن کیلئے آٹے کا بحران پیدا کرنے کے الزام پر تحقیقات کا آغاز کیا ہے ، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سابق صوبائی وزیر 250کنال سے زائد اراضی کی خرد برد میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ علاقے کے بااثر افراد اور انڈس شوگر ملز کے مالکان زمین ہتھیانے میں ملوث ہیں محکمہ اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے معاملہ کی جانچ پڑتال کا آغاز کردیا ہے ۔