سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر عہدے پر بحال، نوٹیفکیشن جاری

Feb 23, 2023 | 17:31:PM

(24 نیوز)سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی، غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور کے عہدے پر بحال کردیاگیا،جس کا نوٹیفکیشن بحال ہو گیا۔
غلام محمود ڈوگر کے 20 ستمبر 2022 کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن منسوخ کر دیا گیا،حکومت نے غلام محمود ڈوگر کی 5 نومبر 2022 کو معطلی کا نوٹیفیکیشن بھی واپس لے لیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر پی ٹی آئی رہنما بڑی مشکل میں پھنس گئے ، حیران کن وجہ آ گئی

مزیدخبریں