معاشی اعشاریوں میں بہتری ؟بڑی تبدیلیاں رونما ہونے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) حکومت کی جانب سے 170 ارب روپے کے سپلیمنٹری بجٹ کے بعد معاشی اعشاریوں میں تاحال بہتری نظر نہیں آ رہی ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز کمی دیکھی گئی ہے ، جس کی وجہ ماہرین برآمدات میں کمی بتاتے ہیں ، دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا ہے
آج صبح کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 41 ہزار 168 پوائنٹس کی سطح پر تھا لیکن دن بھر میں 329 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 40 ہزار 838 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 97 پیسے سستا ہوکر 260 روپے 93 پیسے کا ہوگیا ہے ، گزشتہ روز ڈالر 261 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا ۔