(24نیوز)عوام کیلئے سونا خریدنا خواب بن گیا،عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر سستا ہوکر 1826 ڈالر فی اونس تک گرگیا ،ایک تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 96 ہزار ایک سو روپے پر پہنچ گیا،دس گرام سونا 429 روپے مہنگاہوکر 1 لاکھ 68 ہزار 124 روپے پر پہنچ گیا جبکہ ایک تولہ چاندی 30 روپے کمی سے 2120 روپے پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پریشانی حل،واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف
دوسری جانب حکومت کی جانب سے 170 ارب روپے کے سپلیمنٹری بجٹ کے بعد معاشی اعشاریوں میں تاحال بہتری نظر نہیں آ رہی ،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز کمی دیکھی گئی ہے جس کی وجہ ماہرین برآمدات میں کمی بتاتے ہیں ، پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا ہے۔
آج صبح کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 41 ہزار 168 پوائنٹس کی سطح پر تھا لیکن دن بھر میں 329 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 40 ہزار 838 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔