زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

Feb 23, 2023 | 20:50:PM

(24نیوز)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 62 ملین ڈالر کا اضافہ ہوگیا، اسٹیٹ بینک کے ڈپازٹس بڑھ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ڈپازٹس میں کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک  کے ذخائر میں 6کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اصافہ ہوا ،اسٹیٹ بینک  کے ذخائر 17 فروری تک بڑھ کر 3 ارب 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئے ،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک ہفتے میں 4.10 کروڑ ڈالر کمی سے 5ارب 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر پر آگئے۔

مجموعی ملکی ذخائر 2.40 کروڑ ڈالر اضافے سے 8 ارب 72 کروڑ 65 لاکھ ڈالرہوگئے۔

مزیدخبریں