ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ایم پی اے کو نااہل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ایم پی اے میاں طارق محمود کو نااہل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن کو کسی پرائیویٹ شخص کے ریفرنس پر نااہلی کا اختیار نہیں، یہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے تجاوز کا کلاسک کیس ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آرٹیکل 63 ٹو کے تحت کمیشن کو صرف اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ سے آنے والے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے۔
یاد رہے کہ پی پی 113 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر جیتنے والے امیدوار میاں طارق محمود کو 2019 میں الیکشن کمیشن نے اثاثے چُھپانے کے الزام پر نااہل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر عہدے پر بحال، نوٹیفکیشن جاری