(افضل بلال) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آئی سی سی کی بڑی سازش بے نقاب ہوگئی، نامور پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ وقار ذکاء نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے راز فاش کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں معروف پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ وقار ذکاء نے بتایا کہ جب میں نے آئی سی سی کی آفیشل ویب سائیٹ کھولی تو مجھے 10 منٹ کا انتظار کرنا پڑا، جب ڈیڑھ منٹ کا وقت باقی رہ گیا تو پھر سے نوٹیفیکیشن آویزاں ہوا کہ ابھی ٹریفک کا بوجھ بہت زیادہ ہے لہٰذا دوبارہ کوشش کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ آئی سی سی جیسا پلیٹ ہو اور ان کے پاس ویب سائیٹ سنبھالنےکے لئے ٹیم موجود نہ ہو، ایسا تو ہرگز ہو ہی نہیں سکتا، دنیا جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کہاں کی کہاں پہنچ گئی ہے ادھر آئی سی سی ہمیشہ کی طرح ڈرامے کر رہا ہے، انڈیا پاکستان کا میچ جو کہ 9 جون کو ہونا ہے اس کے لئے ابھی سے ٹکٹ میسر نہ ہونے کا نوٹیفیکیشن ظاہر کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے آئی سی سی کا منصوبہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ہمیشہ سے ایسا ہی کرتا ہے کہ سستے داموں ٹکٹس عوام کو نہیں دی جاتیں، ہمیشہ سے ہی ٹکٹس بکنگ ایجنٹس کو دی جاتیں ہیں، پھر بکنگ ایجنٹس اس 150 سے 170 ڈالر کی ٹکٹ کو 800 سے 1000 ڈالر تک بیچتے ہیں۔