پاکستانی نوجوان نے بھارتی نژاد جرمن لڑکی سے شادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں محمد اشفاق) جرمن نژاد بھارتی سکھ لڑکی پاکستانی نوجوان سے شادی کیلئے پاکستان آ گئی ہے، جسپریت کور نے نکاح سے قبل اپنا نام زینب رکھ لیا ہے جبکہ سیالکوٹ کے شہری علی ارسلان سے نکاح کر لیا ہے۔
سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان علی ارسلان اور زینب (جسپریت کور) اب بھارتی میڈیا کی بھی توجہ حاصل کر رہے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت کور بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ سے تعلق رکھتی ہیں۔
جبکہ 28 سالہ زینب (جسپریت کور) نے جامعہ حنفیہ سیالکوٹ میں سینئر پارلیمینٹیرین حافظ صاحبزادہ حامد رضا کے ہاتھوں اسلام قبول کیا ہے، اپنا نام بھی زینب رکھ لیا۔
جامعہ حنفیہ سیالکوٹ کی جانب سے زینب (جسپریت کور) کے اسلام قبول کرنے کا سرٹیفکیکٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ ادارے کے مطابق زینب کے والدین بھارتی شہریت رکھتے ہیں تاہم زینب جرمنی کے شہر میونخ میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زینب (جسپریت کور) اور علی ارسلان دونوں جرمنی میں دوست بن گئے تھے، بعدازاں علی نے زینب (جسپریت کور) کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی جو زینب نے قبول کرلی۔ زینب (جسپریت کور) 16 جنوری کو مذہبی یاترا کی غرض سے پاکستان آئی تھیں جبکہ زینب کے سنگل انٹری ویزا کی مدت 15 اپریل تک کی ہے۔