لیاقت چٹھہ پانچ دن سے غائب تھے،بیان بدلنے کیلئے کس نے دباؤڈالا؟سوالات اٹھ گئے

Feb 23, 2024 | 10:27:AM

Read more!

کمشنر راولپنڈی نے الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف کیا ۔چیف جسٹس،الیکشن کمشنر پر الزامات لگائے لیکن آج انہوں نے اپنے بیان سے یو ٹرن لے لیا ہے۔انہوں نے اپنے سابقہ بیان پر معافی مانگ لی ۔ یہ ڈویولپمنٹ اس وقت ہوئی جب وہ الیکشن کمیشن کے زیر نگرانی انکوائری کرنے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے وہان اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ یہ تحریری بیان 3 صفحات اور 15 پیراز پر مشتمل ہے اپنے بیان میں لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ انہوں نے ایک سیاسی جماعت کے بہکانے پر اپنا بیان دیا، اُن کا بیان صریحاً غیر ذمہ دارانہ عمل اور غلط بیانی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ میرا بیان صریحاً غیر ذمہ دارانہ عمل اور غلط بیانی تھی، مجھے اپنے بیان پر بہت شرمندگی ہے، قوم سے معافی چاہتا ہوں،9 مارچ کو ریٹائر ہو رہا تھا، مستقبل اور سرکاری مراعات چھوٹنے سے پریشان تھا۔سابق کمشنر راولپنڈی نے یہ بھی کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار کے کہنے پر ایسا عمل کیا، یہ عہدیدار 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر مفرور ہوگیا تھا، سیاسی جماعت کے عہدیدار سے میرا رابطہ رہتا تھا، میں سیاسی جماعت کے عہدیدار کی خفیہ مدد بھی کرتا تھا۔ذرائع کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ میں نے11فروری کو خفیہ طور پر لاہور جا کر اس رہنما سے ملاقات کی، اس رہنما نے مجھے الیکشن دھاندلی زدہ ثابت کرنے کے منصوبے پر کام کرنے کا کہا، مجھے اس کے صلے میں مستقبل میں اعلیٰ عہدے کا وعدہ کیا، پہلے میں نے مشورہ دیا میں استعفیٰ دوں جس میں دھاندلی کا الزام لگانے کی بات شامل ہو، استعفے کا زیادہ اثر نہ ہونے کے پیش نظر جذباتی اور ڈرامے سے بھرپور پریس کانفرنس کا فیصلہ کیا۔لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ اس سیاسی رہنما کے مطابق منصوبے کو سیاسی جماعت کی اعلیٰ قیادت کی بھرپور حمایت تھی، اس سیاسی رہنما کے مطابق اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر منصوبہ ترتیب دیا گیا۔مبینہ بیان میں سابق کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ چیف جسٹس کا نام جان بوجھ کر شامل کیا گیا مقصد عوام میں نفرت بھڑکانا تھا، میں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پریس کانفرنس کا بہانہ بنا کر بھرپور ڈرامہ کیا، منصوبے کے مطابق خودکشی اور پھانسی پر لٹکا دو جیسے جذباتی جملے بولے، مجھے کبھی بھی بشمول الیکشن کمیشن کسی نے دھاندلی کی کوئی ہدایت نہیں دی، کوئی بھی آر او ایسے کسی عمل میں ملوث نہیں تھا، اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہوں، پوری قوم بالخصوص تمام سرکاری ملازمین سے معافی کا خواست گار ہوں۔مزید دیکھیے اس ویڈیو میں 

مزیدخبریں