ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ باہمی اتحاد سے ہی کیا جاسکتا ہے: شہباز شریف

Feb 23, 2024 | 12:22:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کسی صورت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، سب کو مل بیٹھنا ہوگا، ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ باہمی اتحاد سے ہی کیا جاسکتا ہے،خدمت، دیانت اور محنت کی روایت کو آگے بڑھائیں گے،  تندہی، محنت اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے، نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: بڑے حلقے سے کون کامیاب؟،الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری کردیا
 
 
 
 

مزیدخبریں