(عیسیٰ ترین) بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے نام کا اعلان آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے صوبائی سطح کے رہنماؤں کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوا ، اجلاس میں دونوں جماعتوں کے درمیان حکومت سازی کے لیے مختلف پہلووں پر غور کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی سے 4اراکین اسمبلی کے نام وزارت اعلیٰ کے لیے زیر غور ہیں،پیپلز پارٹی سے وزارت اعلیٰ کے لیے صادق عمرانی،ظہور بلیدی،سرفراز بگٹی اور نواب ثناء اللہ زہری کے نام زیر غورہیں، مسلم لیگ ن بلوچستان چاہتی ہے کہ وزارت اعلیٰ کا عہدہ ڈھائی سال کے لیے پیپلز پارٹی اور ڈھائی سال کے لیے نوازلیگ کو دیا جائے، ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے حوالے سے ڈھائی ڈھائی سال کے فارمولے کی کوئی بات نہیں ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں :آئین میں تبدیلی کا فیصلہ