بلاول بھٹو کا این اے 196 کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کی نشست چھوڑ دیں گے جبکہ وہ این اے 194 لاڑکانہ کی نشست اپنے پاس رکھیں گے، واضح رہے کہ بلاول بھٹو 8 فروری کو ہونے والی عام انتخابات میں دو نشستوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ کوئی بھی سیاست دان صرف ایک ہی نشست اپنے پاس رکھ سکتا ہے ، ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ہونے کے بعد ایک ہی نشست رکھنی ہوتی ہے باقی نشستوں پر دوبارہ ضمنی انتخاب ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب کی پہلی نامزد خاتون وزیر اعلیٰ