وزیر اعلیٰ سندھ کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کے نام سامنے آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ سندھ ، سپیکر سندھ اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ کے امیدوار ہوں گے، سپیکر سندھ اسمبلی کے امیدوار اویس شاہ ہوں گےجبکہ انتھونی نوید ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کے امیدوار ہوں گے، بلاول بھٹوکا مزید کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی اس بار خدمت کے اپنے ہی ریکارڈ توڑے گی، سندھ میں صحت کے شعبہ کو مزید ترقی دیں گے،سندھ میں جدید تعلیمی نصاب متعارف کرائیں گے،مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہورہا ہے، عوام کو بہترین پالیسیوں سے فائدہ پہنچائیں گے، ارسا سے سندھ خصوصاً کراچی کے لیے پانی کا کوٹہ بڑھوائیں گے، وفاق سے سیلاب متاثرین کا حق مانگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب کی پہلی نامزد خاتون وزیر اعلیٰ