خاتون کی رحم میں درد کی شکایت ، آپریشن پر پیٹ سے 10 کلو وزنی 2رسولیاں نکل آئیں

Feb 23, 2024 | 19:02:PM

(24 نیوز )شمالی وزیرستان میں خاتون کی جانب سے رحم میں درد کی شکایت پر ڈاکٹرز نے آپریشن کیا تو  خاتون کے پیٹ سے 10کلو گرام وزنی 2 رسولیاں نکل آئیں۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی سب ڈویژن میرعلی کے سرکاری ٹائپ سی ہسپتال میں ڈاکٹر نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے خاتون مریضہ کی بچہ دانی سے 7 اور 3 کلوگرام وزنی رسولیاں نکال دیں، سرجن ڈاکٹر حمید اللہ داوڑ کے مطابق پرائیویٹ کلینک میں مریضوں کے چیک اپ کے دوران عمر رسیدہ غریب شخص نے بہو کے پیٹ میں درد کی شکایت کی اور کہا کہ ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کا ایک لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ بتایا ہے اور ان کے پاس اتنی رقم نہیں ہے۔

ڈاکٹر حمیداللہ کے مطابق انہوں نے مریضہ کو میرعلی کے سرکاری اسپتال لانے کا مشورہ دیا جہاں ڈاکٹر حمیداللہ داوڑ نے خاتون کی بچہ دانی سے 10 کلوگرام وزنی 2 رسولیاں اور  بچہ دانی کامیاب آپریشن کے ذریعے نکال لیں ، ہسپتال میں ڈاکٹر وحید اللہ وزیر نے بھی 7 کلو گرام وزنی رسولی خاتون مریضہ کے پیٹ سے نکالی،سرجن ڈاکٹر حمید اللہ کے مطابق اینستھیزیا ڈاکٹر نور سادے خان، ٹیکنیشن قدیر اللہ اور ٹیکنیکل اسٹاف کی تعاون سے محدو وسائل میں مشکل آپریشن کو کامیاب بنایا جس پر ڈاکٹر اور اسپتال انتظامیہ اللہ تعالی کے شکرگزار ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ، وہ باتیں جو آپ نہیں جانتے 

مزیدخبریں