ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Feb 23, 2024 | 19:26:PM
ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی ) خنکی کے بعد اب موسم کروٹ لینے لگا ہے ، دن میں دھوپ کی تپش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں موسم کو تروتازہ کیے ہوئے ہیں تو رات کے وقت ملک کے مختلف علاقوں میں دھند  موسم کو  دھندلا دیتی ہے ، ایسے میں محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدیدسرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، گلگت بلتستان ، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، اس دوران وسطی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

آئندہ روز کے موسم  کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،تاہم شام ،رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش،بونداباندی کا امکان ہے ، خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ دیر،سوات،مالاکنڈ،کوہستان، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ،کرم،ہنگو، کوہاٹ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم خوشاب، سرگودھا،نورپورتھل،فیصل آباد، جھنگ،ساہیوال، اوکاڑہ ، گوجرانوالہ اور لاہور میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ۔جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدیدسرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چندمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ، ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ؛ خاتون کی پیٹ میں درد کی شکایت،آپریشن کے دوران ایسی چیزیں نکل آئیں، ڈاکٹرز بھی حیران