امریکا نے پاکستان کیلیے 397 ملین ڈالر سمیت منجمد فنڈز سے 5.3 ارب ڈالر جاری کر دیے

Feb 23, 2025 | 00:11:AM
امریکا نے پاکستان کیلیے 397 ملین ڈالر سمیت منجمد فنڈز سے 5.3 ارب ڈالر جاری کر دیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے پاکستان سے متعلق پروگراموں کے لیے 397 ملین ڈالر سمیت 5.3 ارب ڈالر جاری کر دیے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 5.3 ارب ڈالر کی منجمد شدہ غیر ملکی امداد میں سے زیادہ تر سیکیورٹی اور انسداد منشیات پروگراموں کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں جبکہ انسانی ہمدردی کی امداد کے لیے محدود فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

امریکی کانگریس کے ایک عہدیدار کے مطابق پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ پروگراموں کے لیے 397 ملین ڈالرز مختص کیے گئے ہیں، یہ فنڈز خاص طور پر ایف-16 طیاروں کے استعمال کی نگرانی سے متعلق ہیں،یو ایس ایڈ کے پروگراموں کے لیے 100 ملین ڈالر سے کم فنڈز جاری کیے گئے ہیں جبکہ ریڈ کراس کے لیے علیحدہ سے 56 ملین ڈالر فراہم کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد غیر ملکی امداد روکنے کا حکم دیا تھا تاہم اب یہ فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت مقابلہ : گورنر سندھ کا قومی ٹیم کے جیتنے پر ایک کروڑ کا اعلان