رمیز راجہ نےپاکستان کو بھارت کیخلاف جیت کافارمولا بتا دیا

Feb 23, 2025 | 09:27:AM
رمیز راجہ نےپاکستان کو بھارت کیخلاف جیت کافارمولا بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے پاکستان کو بھارت کےخلاف جیت کا فارمولابتا دیا۔

 انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں آج بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کے لیے باقاعدگی سے وکٹیں حاصل کرنا بہت اہم ہوگا،گرین شرٹس کو کھیل کے ہر شعبے میں بہتر کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے، فٹنس نہ صرف فیلڈنگ کے لیے بلکہ وکٹوں کے درمیان دوڑنے کے لیے بھی اہم ہے۔

 سٹرائیک اور بلے کے ساتھ مثبت ذہنیت رکھنا بیٹنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی کلید ہے، پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 145 ڈوٹ گیندیں کھیلیں، جو ہدف کے تعاقب میں انتہائی نقصان دہ ثابت ہوئیں۔

مزید پڑھیں:رمیز راجہ کے شاہین شاہ کی انجری سے متعلق نامناسب ریماکس،مداحوں کو طیش دلادیا 

انہوں نے کہا کہ بھارت کے بلے باز روہت شرما اور ویرات کوہلی فی الحال اچھی فارم میں نہیں، اور اگر بنگلہ دیش کے خلاف بھارت کو فتح دلانے میں سنچری بنانے والے شبھمن گل جلد آؤٹ ہوجاتے ہیں، تو پاکستان کے پاس بھارت کے  سکور کو سست کرنے کا اچھا موقع ہوگا۔

اگرچہ بھارت کے پاس ایک معیاری آل راؤنڈ بولنگ اٹیک ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ دبئی کی پچ پر یہ پاکستان کے لیے سپن کا امتحان ہوگا۔