تکنیکی اور آپریشنل وجوہات: کراچی سے روانہ ہونے والی 7پروازیں منسوخ

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 7پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں بیرون ملک جانے والی تین پروازیں بھی شامل ہیں۔
منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 522،کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504 اورکراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 شامل ہیں۔
کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609،کراچی سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370اور کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئرچائنہ کی پرواز سی اے 946 بھی منسوخ ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا ٹاکرا،دبئی میں پاکستان اور بھارت آج مدمقابل
کراچی سے بحرین جانے والی گلف ائیر کی پرواز جی ایف 753 بھی منسوخ ہوئی ہے۔