(24 نیوز ) سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ بھارت کی ٹیم مکمل ہے پاکستان کےپاس صرف ایک ہی چانس ہے کہ نئے گیند کے ساتھ پاس وکٹیں لے،میری نظر میں بھارت کے 90 اور پاکستان کے 10 فیصد جیتنے کے چانس ہیں۔
نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مڈل میں ہمارے پاس صرف ایک سپنر ہے، ہم نئے بال گیند پر آٹ نہیں کررہے اور ڈیتھ میں بھی زیادہ رنز کررہے ہیں۔
پروگرام میں شریک سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ ان حالات میں پاکستان بھارت سے جیتتا ہے تو اپ سیٹ تصور ہوگا، لگتا ہے کہ 85 فیصد بھارت اور پاکستان کے جیتنے کے چانس 15 فیصد ہیں۔