یووراج سنگھ نے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نےاپنے ملک کی ٹیم کی بجائے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں یووراج کاکہناتھاکہ آج کے میچ میں پاکستان کو بھارت پر سبقت حاصل ہے کیونکہ پاکستان نے یو اے ای میں زیادہ کرکٹ کھیلی ہے وہ وہاں کی وکٹوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان کو ایڈوانٹیج حاصل ہے، میں شاہد آفریدی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمارے پاس زیادہ میچ ونر ہیں لیکن میرا ماننا ہے کہ اگر پاکستان کے پاس میچ ونر کم ہیں تب بھی ایک کھلاڑی پانسہ پلٹ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی جیت کے کتنے فیصد چانس؟ کامران اکمل نےبتا دیا