اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی موخر کردی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی موخر کردی، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ جب تک مزید یرغمالیوں کی رہائی محفوظ نہیں ہوجاتی فلسطینی قیدی رہا نہیں کئے جائیں گے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی رہائی "حماس کی بار بار خلاف ورزیوں" کی وجہ سے مؤخر کی ہے۔
غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے ہفتے کو 6 اسرائیلی یرغمالی رہا کیے تھے، اسرائیل نے آج 596 فلسطینی قیدی رہا کرنے تھے۔