میٹرک امتحانات کے شیڈول میں رد و بدل کا فیصلہ

Feb 23, 2025 | 12:39:PM
 میٹرک امتحانات کے شیڈول میں رد و بدل کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) صوبہ سندھ میں میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، مارچ میں شیڈول امتحانات اب رمضان المبارک اور عیدالفطر کے بعد لیے جائیں گے، حتمی فیصلہ منگل کو محکمہ تعلیم کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

  وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے منگل کو محکمہ تعلیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں صوبہ بھر میں میٹرک کے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔

سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات مارچ میں شیڈول ہیں، وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی بھرتیوں کے مرحلے میں توسیح کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں:پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات 10 مارچ سے لئے جائیں گے

 سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ تجویز ہے کہ مارچ میں صرف پریکٹیکلز منعقد کروائے جائیں، بقیہ امتحانات عیدالفطر کے بعد لینے پر غور جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ ویو کے پیش نظر میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے تھے۔