(24 نیوز)وفاقی وزیر برائے کشمیر امور انجینئر امیر مقام نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام پر رکھنے پر خیبر پختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ سٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں، عوام بانی پی ٹی آئی کا نام سننے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں۔
امیر مقام نے کہا کہ تاریخی مقامات سے نام ہٹانا تحریک انصاف کا وتیرہ بن چکا ہے، سوات میں نواز شریف کڈنی سینٹر کا نام بھی تبدیل کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:ارباب نیاز سٹیڈیم کے نام کی تبدیلی پر گورنر کے پی کی سخت تنقید
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت دوسروں کے کاموں پر اپنی تختیاں لگا کر جرم کی مرتکب ہو رہی ہے۔