گوہررشید اور کبریٰ خان کے رقص پر تنقید: ایمن سلیم ناقدین پربرس پڑیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)اداکارہ ایمن سلیم گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تقریبات پر تنقید کرنے والوں پربرس پڑیں
شوبز کی اسٹار جوڑی مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان کا نکاح رواں سال 12 فروری کو مکہ مکرمہ میں ہوا جس میں ان کے اہل خانہ سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
سعودی عرب میں نکاح سے قبل شادی کی تقریبات کا آغاز ’ڈھولکی‘ اور ’گیم نائٹ‘ سے کراچی میں ہوگیا تھا،تاہم نکاح کے بعد پاکستان واپسی کے بعد دولہا دلہن کی شادی کی تقریبات میں ڈانس کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے پر صارفین کی اکثریت کی جانب سے منفی تبصرے کیے گئے۔
سوشل میڈیا صارفین کی اس تنقید کے جواب میں اداکارہ ایمن سلیم نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک اسٹار جوڑی نے مکہ میں سادگی سے نکاح کیا اور پھر شادی کی تقریبات ویسے منعقد کیں جیسے وہ چاہتے تھے تو اس میں برائی ہی کیا ہے۔
ایمن سلیم کا مزید کہنا تھا کہ کیا اس سے کسی کا نقصان ہورہا ہے،لوگوں کے لیے دوسرے کی خوشیوں میں خوش ہونا اتنا مشکل کیوں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی: شازیہ وجاہت کی ڈانس ویڈیو وائرل
اس پراب ایمن سلیم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اورصارفین کا کہنا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ دوسرے آپ کی زندگی میں دخل اندازی نہ کریں تو اپنی ذاتی تصاویر پبلک نہیں کریں۔