حسن نصراللہ کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہو گی،لبنان میں سکیورٹی ہائی الرٹ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہو گی،لبنان بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
حسن نصراللہ کی تدفین کے باعث حکومت نے فوج اور دیگر سکیورٹی دستے تعینات کر دیئے ہیں جبکہ بیروت ایئرپورٹ روڈ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حسن نصراللہ کی نماز جنازہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے ادا کی جائیگی جبکہ ان کے جسد خاکی کو بیروت میں ایئر پورٹ روڈ کے قریب سپرد خاک کیا جائے گا، حسن نصر اللہ کے ساتھ ہی ان کے جانشین شہید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو 27 ستمبر 2024 کو تنظیم کے زیر زمین ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے تھے،حسن نصر اللہ کی جگہ حزب اللہ کی قیادت ہاشم صفی الدین نے سنبھالی تاہم انہیں بھی اکتوبر 2024 کو شہید کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودیہ سمیت 6 ممالک سے مزید 48 پاکستانی ڈی پورٹ
حزب اللہ کے ان دونوں رہنماؤں کو مخصوص افراد کی موجودگی میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد نامعوم مقام پر امانتاً سپرد خاک کیا گیا تھا۔