ایک سال میں دو بار رمضان کا نادر موقع کب آئے گا؟

Feb 23, 2025 | 15:16:PM

(24 نیوز)رمضان المبارک ایک ایسا مقدس مہینہ ہے جو پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے عبادت، رحمت، مغفرت، اور برکتوں کا ذریعہ بنتا ہے لیکن 2030ء ایک منفرد سال ہوگا کیونکہ اس سال مسلمان دو مرتبہ رمضان کا استقبال کریں گے، جو ایک نادر اور مبارک موقع ہوگا۔

مزید پڑھیں:منافع خور متحرک، پھلوں کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلامی ہجری کیلنڈر چاند کے مطابق جبکہ گریگورین کیلنڈر سورج کے گرد زمین کے چکر پر مبنی ہے، اسی فرق کی وجہ سے رمضان المبارک تقریباً ہر 30 سے 33 سال بعد ایک ہی عیسوی سال میں دو بار آتا ہے،ہجری سال 1451 میں رمضان 5 جنوری 2030ء کے آس پاس شروع ہوگا۔

ہجری سال 1452 میں رمضان 26 دسمبر 2030ء کو دوبارہ آئے گا،لہٰذا مسلمان 2030ء میں مجموعی طور پر 36 روزے رکھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ آخری بار ایسا موقع 1997ء میں آیا تھا، جبکہ اگلی بار یہ عظیم موقع 2063ء میں میسر ہوگا۔

مزیدخبریں