بھارتیوں کی پاکستان کیخلاف فتح کیلئے جادو، ٹونے، مندر میں پوچا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)بھارتیوں نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاکستان سے فتح چھیننے کے لیے جادو ٹونے کا سہارا لے لیا جبکہ مندر میں پوجا پاٹ بھی شروع کر دی ہے۔
بھارت میں پریاگ راج (الہ آباد) مہا کمبھ میلے کے مقام پرخصوصی پوجا پاٹھ ، آرتی اتاری گئی، رام مندر میں گھنٹیاں بجائی گئیں، نانگے سادھوؤں نے برت رکھ کر جادو ٹونے شروع کر دئیے۔
دبئی میں بھارت بمقابلہ پاکستان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچ سے پہلے، اترپردیش کے پریاگ راج میں ایک خصوصی پوجا کی گئی اور آرتی اتاری گئی۔
ہندوؤں کے تین مقدس دریاؤں گنگا جمنا سرسوتی کے سنگم کے مقام پر دریا کنارے شائقین اور عقیدت مندوں نے کھڑے ہو کر پوجا میں حصہ لیا۔ اسی طرح اجودھیا میں رام مندر میں علی الصبح گھنٹیاں بجائی گئیں اور رام لللہ کے بت کے سامنے بھارتی کرکٹ ٹیم کی فتح کے لئے خصوصی چڑھاوے چڑھائے گئے۔
دوسری طرف نانگے سادھوؤں نے بھارتی ٹیم کی فتح کے لئے برت رکھ کر جادو ٹونوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو متاثر کرنے کے لئے ہانڈیوں چلانے سے لے کر پاکستانی کھلاڑیوں کے پتلوں میں سوئیاں چبھو کر انہیں مختلف مقام پر دفن کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کیخلاف میچ میں ایک اور انوکھا ریکارڈ بھارتی ٹیم کے نام