آرمی چیف کے دورہ برطانیہ پراحتجاج سے  پی ٹی آئی کی ملک دشمنی عیاں ہے،رانا تنویر حسین 

Feb 23, 2025 | 19:31:PM

(24 نیوز) وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ شہبازشریف محنت سے ترقی میں بھارت کو پیچھے چھوڑیں گے،آرمی چیف کے دورہ برطانیہ پر احتجاج نے پی ٹی آئی کی ملک دشمنی عیاں کردی۔ 

وزیر صنعت رانا تنویر نے شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے مختصر ترین عرصہ میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، نوازشریف کو اقتدار سے نکال کر ترقی کرتی معیشت تباہ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے دورہ برطانیہ پر احتجاج نے پی ٹی آئی کی ملک دشمنی عیاں کردی، بانی پی ٹی آئی باہر بڑھک مارتا ہے اور اندر منت سماجت کرتا ہے۔ اس موقع پر  وفاقی پارلیمانی سیکریٹری رانا احمد عتیق اور سابق چیئرمین بلدیہ رانا ماجد نواز انکے ہمراہ تھے ۔  

یہ بھی پڑھیں:بھارت:گلوکار و اداکار گرو رندھاوا فلم کا  ایکشن سین کرتے ہوئے شدید زخمی،ہسپتال منتقل

مزیدخبریں