بھارت کیخلاف اننگ میں پاکستانی بیٹرز نے کتنے چھکے اور چوکے لگائے؟ جانئے

Feb 23, 2025 | 19:38:PM
بھارت کیخلاف اننگ میں پاکستانی بیٹرز نے کتنے چھکے اور چوکے لگائے؟ جانئے
کیپشن: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیدیا ہے لیکن اس بڑے میچ میں پاکستانی بیٹرز کی کارکردگی پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن رہی تاہم اب سارا بوجھ باولرز پر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں صرف 3 چھکے شامل ہیں جن میں سے دو خوشدل شاہ نے لگائے جبکہ ایک چھکا حارث روف نے لگایا ان کے علاوہ کوئی بیٹر چھکا لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

بھارت کیخلاف پاکستانی بیٹرز نے صرف 14 چوکے لگائے جن میں سے 5 بابراعظم ، 5 سعود شکیل ، تین محمد رضوان اور ایک چوکا نسیم شاہ نے لگایا  البتہ سعود شکیل نے 76 گیندوں پر 62 ، کپتان محمد رضوان نے 77 گیندوں پر 46 ، بابراعظم نے 26 گیندوں پر 23 ، امام الحق نے 26 گیندوں پر 10 ، خوشدل شاہ نے 39 گیندوں پر 38 ، نسیم شاہ نے 16 گیندوں پر 14 رنز بنائے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف میچ میں ایک اور انوکھا ریکارڈ بھارتی ٹیم کے نام