سیکیورٹی فورسز کے 2 الگ کامیاب آپریشنز ،7  خوارج کو موت کی وادی میں پہنچا دیا

Feb 23, 2025 | 19:51:PM
سیکیورٹی فورسز کے 2 الگ کامیاب آپریشنز ،7  خوارج کو موت کی وادی میں پہنچا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خیبر پختونخوا کےضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دو الگ الگ  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 7  خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا،جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ 

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے عام علاقے درابن میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کے دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے تلاش کیا جس کے نتیجے میں4خوارج جہنم واصل ہوئے۔

ایک اور معرکہ جو کہ مدی کے عمومی علاقے میں ہوا، سیکورٹی فورسز کے دستوں نے مؤثر طریقے سے3 خوارج کو  موت کی نیند سلا دیا۔خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کلین اپ کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف کے دورہ برطانیہ پراحتجاج سے  پی ٹی آئی کی ملک دشمنی عیاں ہے،رانا تنویر حسین