حسن نصر اللہ کی بیروت میں تدفین، نمازجنازہ پر اسرائیلی طیاروں کی نچلی پروازیں

Feb 23, 2025 | 20:14:PM

(24 نیوز)بیروت میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ ک کی بیروت میں تدفین کر دی گئی ، نماز  جنازے پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے نچلی پروازیں کیں۔

جنازے کے اجتماع کے اوپر اسرائیلی طیاروں کی پرواز پر عوام نے اسرائیل اور امریکا مخالف نعرے لگائے۔

اسرائیلی طیاروں کی پرواز کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اپنے دھمکی آمیز بیان میں کہا کہ حسن نصراللہ کے جنازے کے اوپر پرواز کرنے والے اسرائیلی طیارے واضح پیغام دے رہے ہیں کہ جو کوئی بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا وہ زندہ نہیں رہے گا۔

خیال رہے کہ آج لبنانی دارالحکومت بیروت کے سپورٹس سٹیڈیم میں حزب اللہ کے شہید سربراہان حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کے جنازے کے اجتماع میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ  اور پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے بیروت پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ حسن نصراللہ کو 27 ستمبر کو اسرائیلی حملے میں شہید ہونے کے بعد امانتاً دفن کردیاگیا تھا۔

مزید پڑھیں: انسٹا گرام کے ڈائریکٹ میسجز میں متعدد نئے فیچرز صارفین کیلئے متعارف

مزیدخبریں