مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Feb 23, 2025 | 20:35:PM
مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دیگر شہروں میں زلزلہ آنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، آزادکشمیر اور گردونواح میں زلزلے سے درودیوار لرز اٹھے،دھیرکوٹ،چناری، چکوٹھی، گوجر بانڈی، چکار، کھلانہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 1ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی نے ون ڈے کیرئیر میں 14 ہزار رنز مکمل کرلیے