خیبر میڈیکل کالج میں بک فیئر پر پابندی کے خلاف طلبا کا احتجاج، متعدد زخمی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)پشاور میں خیبر میڈیکل کالج میں بک فیئر پر پابندی کے خلاف طلبا کا احتجاج، پشاور یونیورسٹی کیمپس میں پولیس نے طلبہ پر لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل کالج میں بک فیئر پر پابندی کے خلاف طلبہ کا احتجاج کرنے والے طلبہ پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب طلبہ نے کہا کہ میڈیکل کالج میں بک فیئر پر پابندی کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے، پولیس نے پرامن احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیا ہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔