انڈین فلم ’چھاوا‘ نے 6 دنوں میں 200کروڑ  بھارتی روپے کما کر ریکارڈ قائم کر دیا

Feb 23, 2025 | 21:16:PM
انڈین فلم ’چھاوا‘ نے 6 دنوں میں 200کروڑ  بھارتی روپے کما کر ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے اداکار وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ نےمقامی باکس آفس پر 6؍ دنوں میں200؍کروڑروپے کا کاروبار کر لیا ہے۔ جلد ہی یہ فلم وکی کوشل کی پرانی فلم ’یوری: دی سرجیکل اسٹرائیک‘کا ریکارڈ توڑ دے گی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وکی کوشل اور رشمیکا مندانا کی فلم ’چھاوا‘ باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اس فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں 200کروڑ روپے کمائے ہیں۔  رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ’چھاوا‘نے اب تک باکس آفس پ203.67؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ اس فلم نے عالمی سطح پر 94.45کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے جس کے بعد یہ288 .46 کروڑ روپے کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم بن گئی ہے۔  اس حوالے سے ترن آدرش نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ 200ناٹ آؤٹ:’چھاوا‘ سنسنی خیز فلم بن گئی ہے۔ اس فلم نے مہاراشٹر میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔’چھاوا‘ چھترپتی شیواجی مہاراج جینتی کے دن200 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے۔ فلم نے بدھ کو 30 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہےجبکہ اس کا بدھ کا کاروبار اس کی ریلیز کے پہلے دن کے کاروبار سے مشابہ ہے جوواقعی بہترین تھا۔ ’چھاوا‘نے مہاراشٹر میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا جاری رکھا ہے۔ راجستھان اور مغربی بنگال میں بھی بدھ کو سنیما گھروں میں ’چھاوا‘کیلئے زیادہ تر سیٹیں بھری ہوئی تھیں۔ حالیہ ٹرینڈز کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسا لگتا ہےکہ عید پر سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کے آنے تک ’چھاوا‘ باکس آفس پر اپنے قدم جمائے رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ 2 دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے، فافن رپورٹ