ہمارے سپنرز نے اپنے تجربے سے پاکستانی بیٹرز کو باندھ کر رکھا، روہت شرما

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہاہے کہ بولرز نے پاکستان کو کم ٹوئل تک محدود رکھا،بولرز نے شروع میں وکٹیں حاصل کیں جس سے فائدہ ہوا۔
میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہاکہ ہمارے کھلاڑی اس فارمیٹ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں،ہمارے سپنرز نے اپنے تجربے سے پاکستانی بیٹرز کو باندھ کر رکھا، پانڈیا، شامی اور ہرشیت کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا،ان کاکہناتھا کہ کوہلی نے آج جس طرح کھیلا اسی کیلئے جانے جاتے ہیں،ویرات کوہلی اپنے ملک کی نمائندگی سے محبت کرتے ہیں،ویرات کوہلی نے جو کیا ہمیں اس پر کوئی حیرانی نہیں۔