مسلسل مشقت سے کورونا کے بعد اپنی طاقت واپس مل گئی ، تمنا بھاٹیہ

Jan 23, 2021 | 08:49:AM

(24 نیوز)بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ نےکہا ہے کہ دو مہینے تک مسلسل مشقت کرنے کے بعد انہیں کویڈ کے بعد اپنی پرانی طاقت واپس مل گئی ہے- جمعہ کو تمنا نے انسٹاگرام پر  اپنی جم ویڈیو کو شیئر کیا، جس میں وہ ویٹ لفٹنگ کرتی نظر آرہی ہے-

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ’ آپ کو بہت زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بس تسلسل بنائے رکھیں‘- انہوں نے اپنے فیٹنس کوچ کو ٹیگ کرتے ہوئے آگے لکھا کہ ’میں نے دیوی منی اور کرن کی نگرانی میں اپنی ورک آوٹ روٹین کو  بنائے رکھا ہے اور اب میں کویڈ سے پہلے کی اپنی پرانی باڈی میں واپس آگئی ہوں‘-

مزیدخبریں