بی جے پی حکومت قومی سلامتی سے سمجھوتہ کر رہی ہے: سونیا گاندھی

Jan 23, 2021 | 09:31:AM
بی جے پی حکومت قومی سلامتی سے سمجھوتہ کر رہی ہے: سونیا گاندھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کسانوں کا مسئلہ نہ سلجھانے اور قومی سلامتی کے حوالے سے خاموشی اختیار کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے  کہاہے کہ بی جے پی حکومت کو  کسانوں کے مطالبات مان لینے چاہیئیں اور قومی سلامتی سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سونیا گاندھی نے نئی دہلی میں پارٹی کی اعلیٰ پالیسی ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو ورغلایا نہیں جانا چاہیے اور ان کے مطالبات پر غور و خوض ہونا چاہیے۔انہوں نے قومی سلامتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ حکومت قومی سلامتی سے سمجھوتہ کر رہی ہے۔ بالاکوٹ ہوائی حملے سے متعلق خبر افشاء ہونے سے خود کو قوم پرست کہنے والی بی جے پی کی قلعی کھل گئی ہے۔کانگریس کی صدر نے کہا کہ جلد ہی پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن شروع ہونے والا ہے اور حکومت کو اس میں عوام سے متعلق مسائل پر وسیع غور و خوض کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی تشویش سے متعلق سوال پارلیمنٹ میں خصوصی طور پر اٹھائے جائیں گے اور حکومت سے ان پر جواب مانگا جائے گا۔