کورونا کےوار جاری، مزید 43 اموات،1927 نئے مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے وار جاری،24 گھنٹوں میں مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 1900 سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آگئے ہیں جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5لاکھ30ہزار818 تک جاپہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40403 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1927 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 43 ہلاکتیں ہوئیں۔ ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11247 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 30818 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 35063 ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 4.8 فیصد رہی۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1737 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 484508 ہوگئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 152952ہے اور 4537 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جبکہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 239935 ہوگئی ہے اور 3875 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں ۔اسی طرح خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 64945 اور 1826ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8770 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 252 افراد انتقال کرگئے۔بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18715 اور ہلاکتیں 192 ہوچکی ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4899 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 40629 ہے اور اب تک 463 مریض انتقال کرچکے ہیں۔