(24نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،کالعدم تنظیم کی طرف چھپایا گیا بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کرلیا ۔قبضے میں لئے گئے ہتھیاروں میں ہینڈ گرنیڈ ، مائنز اور بارودی مواد شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنوں میں کاونٹر ٹیرارزم سکواڈ کی خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان میں بڑی کاروائی کر کےکالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا تخریب کاری منصوبہ ناکام بنادیا میرانشاہ میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے بارودی مواد کی ایک بڑی کھیپ چھپا رکھی تھی ،بارودی مواد دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ دہشت گردی کی غرض سے چھپائے ہوئے بارودی مواد کو بذریعہ سکواڈ ڈی فیوز کرکے قبضہ لیا گیا، آپریشن بنوں کاونٹر ٹیررزم فورس اور BDS سکواڈ نے کیا۔قبضہ میں کئے گئے مواد میں 25 عدد انٹی پرسن مائن، 08 عدد ہینڈ گرنیڈ شامل ہیں جبکہ کاروائی میں 03 عدد ہینڈ گرنیڈ اور 5 کلو گرام بارود شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی کی کارروائی، بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد
Jan 23, 2021 | 10:42:AM