بدنام زمانہ ٹھگ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع : فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) معاونِ خصوصی وزیرِاعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بدنام زمانہ ٹھگ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہوچکاہے جبکہ مولانا فضل الرحمان جدید دور کے کرپٹ جادوگر ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جدید دور کے وہ کرپٹ جادوگر ہیں جنہوں نے دین کےنام پر جمع کئے گئے چندے کے پیسے سے اربوں کی جائیدادیں فرنٹ مینز کے ذریعے بنائیں۔ ہر دور میں عوام کو ورغلانے والے مولانا کی سیاست مفاد پرستی اور فساد سے لتھڑی پڑی ہے، مولانا اربوں کی کرپشن بچانے کیلئے ملکی جڑیں کھوکھلی کرنے پر بضد ہیں۔
مولانا اور PDMکے شور شرابے، آہ و بکا کی اصل وجہ انکے اپنے سیاہ کرتوت اور کرپشن کے وہ پہاڑ ہیں جسکے بچاؤ کیلئے یہ ٹولہ دربدر ٹکریں مار رہا ہے۔ کپتان کی حکومت میں انکی چیخیں مزید بلند ہونگی کیونکہ ملکی دولت بھیڑیوں کی طرح لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لینا ہمارے منشور کا حصہ ہے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 23, 2021
انہوں نے کہا کہ مولانا اور پی ڈی ایم کے شور شرابے، آہ و بکا کی اصل وجہ انکے اپنے سیاہ کرتوت اور کرپشن کے وہ پہاڑ ہیں جس کے بچاؤ کیلئے یہ ٹولہ دربدر ٹکریں مار رہا ہے۔ کپتان کی حکومت میں انکی چیخیں مزید بلند ہونگی کیونکہ ملکی دولت بھیڑیوں کی طرح لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لینا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔